The government could not get Arshad Nadeem vaccinated, Arif Hassan
ارشد ندیم کو ویکسین تک حکومت نہ لگوا سکی،عارف حسن

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرعارف حسن نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو ویکسین تک حکومت نہ لگوا سکی،اولمپک ایسوسی ایشن نے خود لگوائی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں وفاقی حکومت کا مستعفی ہونے کو مشورہ ریجکٹ کرتا ہوں،مجھے سے استعفیٰ تب مانگیں جب میری ذمہ داری ثابت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ اور وزارت کھیل اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے، اولمپک نام کی وجہ سے مجھ پر ذمہ داری ڈالی جاری ہے، ہم لوگ انٹرنیشنل اولمپک کے چارٹر پر کام کرتے ہیں، حکومتی آرڈرز ہم پر لاگو نہیں ہوتے۔
عارف حسن کا کہنا تھا کہ اولمپک میں میڈل وہ ممالک حاصل کرتے ہیں جن کی حکومتیں ایتھلیٹ پر پیسہ خود خرچ کرتی ہیں۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرعارف حسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے افسران آخری وقت پر جاپان جانے کیلئے ” ایکریڈیشن ” مانگتے رہے،ایگریڈیشن مسترد ہونے پر اسپورٹس بورڈ اور منسڑی پی او اے سے ناراض ہوگئے۔

Main Author.