برج خلیفہ قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

0

پاکستان کے 74ویں جشن آزادی پر دبئی کے معروف بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو پاکستان کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

Burj Khalifa on 14 August 2021
Burj Khalifa on 14 August 2021

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کے موقع پر سیکڑوں پاکستانی موجود تھے جنہوں نے آزادی کا جشن منایا۔

دنیا کے بلند ترین ٹاور کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے دبئی کے برج خلیفہ کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *