Pakistan Tennis Federation announces men’s and women’s teams for Asian Under-12 Team Championship
پاکستان ٹینس فیڈ ریشن نے ایشین انڈر12ٹیم چمپئن شپ کیلئے مینز اور ویمنز ٹیموں کا اعلان کر دیا

پاکستان ٹینس فیڈ ریشن نے ایشین انڈر12ٹیم چمپئن شپ ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ سائوتھ ایشیاء 2021 کیلئے مینز اور ویمنز ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
پیر کو پی ٹی ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹیموں کا انتخاب ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے،ٹیموں کے ٹرائلز پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہوئے،ٹرائلز 18سے 21اگست تک منعقد ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایف کی طرف سے اعلان کردہ مینز ٹیم میں ابو بکر طلحہ،حمزہ رومان،شہباز علی بیگ شامل ہیں،ویمنز ٹیم میں ہانیہ منہاس شامل ہیں جنہیں پی ٹی ایف نے ان کی رینکنگ کی وجہ سے ٹرائلز سے اسثتثناء دیا تھا ویمنز ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں زونیشہ اور لارخ شامل ہیں۔

Main Author.