Pak-Afghanistan cricket series agreed to be held in Pakistan
پاک افغانستان کرکٹ سیریز پاکستان میں کروانے پر اتفاق

پاک افغان کرکٹ بورڈز نے پاک افغان کرکٹ سیریز پاکستان میں کروانے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز پاکستان میں ہوگی،افغانستان کرکٹ ٹیم رواں ہفتے پاکستان آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سری لنکا میں لاک ڈاؤن اور فلائیٹ آپریشن بند ہونے کے باعث افعان کرکٹ بورڈ نےسیریز پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Main Author.