It shines bright all the time. How is the Haram Sharif cleaned?
ہر وقت چمکتا ہوا پُرنُور دکھائی دیتا ہے ۔۔ حرم شریف کی صفائی کس طرح کی جاتی ہے؟

مسجدِ حرام میں روزانہ ہزاروں مسلمان خدا کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں ، چاہے جس وقت بھی حرم میں جائیں یہ صاف ستھری اور چمکدار خوشبودار چمکتی ہوئی نظر آتی ہے کہ یہاں سے جانے کا دل نہیں چاہتا۔ مسجد کا کُل رقبہ 40 لاکھ 8 ہزار 20 مربع میٹر ہے اور یہ ہر وقت صاف رہتی ہے۔ اس کو صاف کرنے کے لئے بھی ہزاروں ملازمین مختص ہیں۔
مسجدِ حرام کی صفائی کیسے ہوتی ہے اور اس میں کن خاص چیزوں کو استعمال کیا جاتا ہے؟
مسجدحرام کی صفائی صرف 45 منٹ میں کی جاتی ہے۔ جبکہ دیوارِ کعبہ کی صفائی کے لئے 1 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔
حرم کی صفائی کے فرائض انجام دینے والے سینئیر اہلکار جنرل پریذیڈنسی بتاتے ہیں کہ: ” حرم کی تمام منزلوں پر لگائے گئے پیتل اور تانبے کی اشیاء ( بیت اللہ کا دروازہ اور مقام ابراہیم ) کی صفائی خصوصی لوازمات (اُودھ سے بنے کلینر اور پیتل تانبے کی پالش) سے کی جاتی ہے جس وجہ ہے کہ یہ ہر وقت چمکتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
اس کی صفائی میں 1715 ملازمین حصہ لیتے ہیں جن میں 210 کے قریب خواتین بھی شامل ہیں۔
صفائی کے لئے گلاب کے اعلٰی قسم کے پھولوں کا عرق اور خالص اودھ کا عطر استعمال کیا جاتا ہے۔
جراثیم کش ڈس انفیکٹ سپرے کا استعمال بھی کیا جاتا ہے تاکہ مسجد کو جراثیم سے پاک بنایا جاسکے۔
صفائی کے دوران 200 گیلن طائفی عرقِ گلاب استعمال ہوتا ہے۔
دیوارِ کعبہ کو پونچھنے اور اسے خشک کرنے کے لیے خاص ریشم کے تولیے تیار کیئے جاتے ہیں جن سے صرف کعبہ کی دیوار صاف کی جاتی ہے۔
دیوارِ کعبہ کی صفائی کے لیے 45 لیٹر زمزم، کمبوڈیا کے عود کی خوشبو، اور روئی کا استعما
ل ہوتا ہے ۔ • ڈیٹرجنٹس سے تانبے کی پلیٹیں، قالین اور باتھ روم کی صفائی کی جاتی ہے۔
دودھ، کھجور اور دیگر قدرتی اشیاء کی مدد سے ایسی ادویات تیار کروائی جاتی ہیں جو بیکٹیریا اور دیگر جراثوموں کو خارج کرنے میں مدد یتے ہیں۔
صفائی کے دوران 301 قسم کی مشینوں کی مدد بھی لی جاتی ہے جس کی وجہ سے کام جلد ہی ہو جاتا ہے۔ غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی اور گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل شاہ سلمان کی سربراہی میں آج خانہ کعبہ کو غسل دیں گے۔

Main Author.