Pakistan is a Naughty kid and an angry American

0
Afghan Taliban
افغانستان میں ایک کے بعد دوسرا صوبہ طالبان قابو کرتے جا رہے ہیں—اے ایف پی
American Helicopter
امریکی ہیلی کاپٹر انخلا کے لیے کابل سفارتخانے پہنچے—تصویر: اے پی

“پاکستان ایک شرارتی بچہ اور ناراض امریکی”

افغانستان میں ایک کے بعد دوسرا صوبہ طالبان کے قابو آتا گیا اور عالمی میڈیا اس رفتار کے لیے ‘لائٹننگ’ کا لفظ استعمال کر رہا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ سب میڈیا والے ایک دوسرے کو نقل کروا رہے ہیں۔ وہ بھلے لائیٹ کی اسپیڈ بتا بتا کر نقل کراتے رہیں، ہم تو بھئی اپنے لیڈر کپتان کا ‘اسپیڈ کی لائٹ والا’ ڈائیلاگ ہی استعمال کریں گے، اس سے ریس زیادہ ہونے کا مطلوبہ تاثر بنتا ہے۔

دنیا ابھی حیران ہو رہی ہے اور طالبان ہرات اور قندھار کے بعد کابل بھی لے چکے، اور شاید ایسا ہونا یقینی بھی تھا کیونکہ افغانستان کی ایک کہاوت ہے کہ جس کا قندھار اس کا کابل۔ پاکستان میں یہ کہاوت شاید کم لوگوں نے سنی ہو۔

امریکیوں نے اپنے 3 ہزار فوجی دوبارہ کابل بھجوا دیے ہیں۔ فوجیوں میں نیوی سیل بھی ہیں اور آرمی کے فُٹ سولجر بھی۔ یہ کابل سے امریکی سفارتخانے سے اسٹاف کا انخلا کروانے گئے ہیں۔ بندہ پوچھے کہ ایسی بھی کیا ضرورت آن پڑی؟

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *