Dr. Ishrat’s services in government institutions are invaluable, Finance Minister
ڈاکٹرعشرت کی سرکاری اداروں میں خدمات قابلِ قدر ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعشرت کی سرکاری اداروں میں تنظیمی اصلاحات کیلئے خدمات قابلِ قدر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے مشیر تنظیمی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی جس میں سرکاری اداروں میں تنظیمی اصلاحات پر پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام فریقین سے مشاورت سے اصلاحات کا عمل آگے بڑھایا جارہا ہے، ڈاکٹرعشرت کی سرکاری اداروں میں تنظیمی اصلاحات کیلئے خدمات قابلِ قدر ہیں۔
مشیر اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے ای گورننس اور حکومتی محکموں کی تنظیم نو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات سے حکومتی امور کار میں بہتری آئے گی۔

Main Author.