Cardano prices hit record high
کارڈانو کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اے ڈی اے کارڈانو بلاک چین کا مقامی ٹوکن ہے، اگلے ماہ اس کے اپ گریڈ ہونے کی توقع کی جارہی ہے، جس کے بعد گزشتہ ہفتے 20 اگست کو کارڈانو 2.6 ڈالر کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا تھا، اس سے پہلے اس کی بلند ترین سطح 2.3 ڈالر تھی۔
کارڈانو دنیا کی تیسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے جس کی مارکیٹ میں سرمائے کی مالیت 90.7 ارب ڈالر ہے، جو اس کے مرکزی بلاکچین حریف ایتھریئم سے صرف ایک درجے نیچے ہے۔
تازہ ترین ریلی کا آغاز اس ماہ کے شروع میں ہی ہوچکا تھا جب کارڈانو کے بانی چارلس ہوسکنسن، جنہیں ایتھریئم کے شریک تخلیق کار کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے، نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اس کے اپ گریڈ ہونے کی تاریخ جاری کریں گے۔
اپ گریڈ ہونے سے بلاک چین کو کارڈانو پر اسمارٹ کنٹریکٹ چلانے میں آسانی پیدا ہوگی۔ چارلس ہوسکنسن نے مزید کہا کہ اس پر عملدرآمد ستمبر میں کارڈانو سمٹ سے پہلے کیا جائے گا۔
اسمارٹ کنٹریکٹ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو ایک بیچوان کی ضرورت کو ختم کرتی ہے اور ڈی سینٹرلائزڈ ایپلی کیشنز کی ایک وسیع اقسام کو فعال کرتی ہے، جیسے کہ غیر فنجیبل ٹوکن پلیٹ فارم، گیمز، لینڈنگ پروٹوکول اور تبادلے۔

Main Author.